20 مئی 2012 - 19:30

شہداد کوٹ: سپاۃ صحابہ کے دھشتگردوں کا شیعہ نوجوان امان اللہ پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شہدادکوٹ کے مومن امان اللہ ہاڑو کو سپاہ یزید کے غنڈوں نے شدید تشدد کرکے زخمی کر دیا. یہ مومن رکشہ ڈرائیور ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج رات چند افراد ان کے رکشہ پر سوار ہوئے اور آبادی سے دور مدرسے پر چھوڑنے کا کہا مدرسے کے باہر انہیں رکشہ سے اتار کر ڈنڈوں اور دوسری ایشیا سے مارا جس سے امان اللہ شدید زخمی ہوگئے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس ابھی تک ایف،آئی،آر درج نہیں کر سکی۔یاد رہے شیعیان علی (ع) پر ملک بھر میں صرف اس وجہ سے ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے کہ وہ امام علی علیہ السلام کی ولایت پر ایمان رکھتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرتے ہیں۔ شیعیان علی علیہ السلام کو ان کی حق گوئی کے جرم میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔......./169